حادثات قسمت میں نہیں ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں: سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ روز دنیا بھر میں ٹریفک حادثات جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد میں عالمی دن منایا گیا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا، ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے،ہر سال دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہورہی ہیں،حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ لاہور میں سال 2023 میں 392 افراد جبکہ رواں سال 288 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے،ٹریفک قوانین خصوصاََ ہیلمٹ انفورسمنٹ،کم عمر اور ون وے پر زیروٹولرنس سے 104 زندگیوں کو محفوظ کیا گیا،ان کا زید کہنا تھا کہ 70 سے 80 فیصد حادثات ٹریفک رولز کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں، پانچ سے دس فیصد حادثات دیگر روڈ یوزرز کی غلطی کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،گاڑی میں مکینکل خرابی،ٹائروں کا درست حالت میں نہ ہونا اور نامناسب روڈ انفراسٹرکچر بھی حادثات کا باعث بنتا ہے،حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30 سال کے نوجوانوں کی تعداد شامل ہے ٹریفک پولیس ہر فورم پر ٹریفک آگاہی یقینی بنائے ہوئے ہے،روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے،ٹریفک رولز کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے، روڈز پر زخمی افراد کو فوری طبعی امداد کیلئے وارڈنز کو فرسٹ ایڈ کورسسز بھی کروائے گئے ہیں، عمارہ اطہر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ہمیشہ ٹریفک رولز کو فالو لرت ہوئے اپنے افر کو جاری رکھیں۔