لاہور(خصوصی رپورٹ)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی زیر صدارت ٹریفک اور ریسکیو افسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں ٹریفک حادثات، ان کی وجوہات اور ممکنہ حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 ڈاکٹر رضوان سمیت ڈویڑنل افسران نے شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور نے شہر میں ایکسڈنٹ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے م ئوثر اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ریسکیو افسران کے مطابق اوور سپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور لین لائن کی خلاف ورزی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔