طالب علم کو کار نے کچل ڈالا

 زبیر فیض موٹر سائیکل پر جارہا تھا اس دوران سکول بیگ پھنسنے کے باعث نیچے گر گیا ، گاڑی کی زد میں آکر موقع ہر چل بسا
 لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے14 سالہ طالب علم موٹر سائیکل سوار حادثے میں جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون باگڑیاں عارف چوک کے قریب 14سالہ زبیر فیض موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ اس دوران اسکا سکول بیگ پھنسنے کے باعث نیچے گر گیا پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے 14سالہ طالب علم زبیر فیض کو کچل دیا زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ 14سالہ طالب علم کی شناخت زبیر فیض کے نام سے ہوئی