مریدکے بنگلہ پلی: ٹرک نے طالب علم کو کچل ڈالا

 طیب طاہر انڈر پاس میں ابلتے گٹروں کے باعث سڑک عبور کررہا تھا 
 ریسکیو ٹیم نے بچے کو سی پی آر کرکے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا
کالاشاہ کاکو (خصوصی رپورٹ) مریدکے جی ٹی روڈ بنگلہ پلی کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور بلدیہ کی غفلت نے 14 سالہ طالبعلم کی جان لے لی۔ طیب طاہر انڈر پاس میں ابلتے گٹروں کے باعث سائیکل مرمت کرانے کی غرض سے سڑک عبور کررہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک نے کچل ڈالا۔ ریسکیو ٹیم نے بچے کو سی پی آر کرکے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اور بلدیہ مریدکے کی غفلت سے شہر کے وسط میں جی ٹی روڈعبور کرنے کیلئے بنائے گئے انڈر پاسز بنائے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر حادثات کاباعث بن رہے ہیں۔شہریوں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے نوٹس لینے اورسخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔