لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کمرشل کیٹگری میں رکشہ جبکہ نان کمرشل کیٹگری میں کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ باقاعدگی سے لیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے،رواں سال صوبہ بھر میں 65 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔