رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی ا نعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں اتوار کے روز رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی ا نعقاد کیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اب رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کیلئے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا،رکشہ ڈرائیور لاہور مناواں لائن سمیت پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار رکشے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔صوبہ کی تمام لائسنس برانچز میں ایم وی اوز ،اے سی اور اے ڈی سی کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کائونٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس سے پہلے خصوصی لیکچر آگاہی دیا جاتا ہے، لائسنس کے حصول کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے۔ کمرشل گاڑیوں کے سوموار، منگل اور بدھ کو ٹیسٹ لئے جارہے ہیں،ڈرائیور کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے، شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔