7بندوقیں و سینکڑوں کارتو س برآمد، پونیتین لاکھ روپے جرمانہ عائد
لاہور (کرائم رپورٹر )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے سالٹ رینج ریجن میں گرینڈ آپریشن کے بعد تیتر کے غیرقانونی شکار میں ملوث 6 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے7بندوقیں اور سینکڑوں کارتو س برآمد کرتے ہوئے انہیں پونے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی کھرل کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف ضلع چکوال و تلہ گنگ عدنان علی ورک نے سالٹ رینج وائلڈلائف سکواڈ اور وائلڈلائف سٹاف چکوال کے ہمراہ گرینڈآپریشن کے دوران تیترکے غیرقانونی شکار میں مشغول 6 افراد کو موقعہ پرگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7بندوقیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے۔ ملزموں کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے انہیں 2لاکھ 75ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔یاد رہے کہ تیتر کاقانونی شکار رواں موسم میں31جنوری 2025 تک اجازت نامے کے ساتھ پنجاب کی کھلی تحصیلوں میں صرف اتوار والے دن کھیلا جاسکتا ہے ، بلااجازت تیتر کا شکار جرم اوراس کی سزا قید وجرمانہ کی صورت میں ہوسکتی ہے۔