تیتر کے غیرقانونی شکار پر 35 شکاریوں کو ساڑھے5لاکھ جرمانہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)تیتر کا غیرقانونی شکار اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سالٹ رینج ریجن اور راولپنڈی ریجن میں 35 شکاریوں کے چالان کرکے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ وائلڈ لائف سٹاف سالٹ رینج ریجن نے 110 گاڑیاں، 299 شکاریوں اور 296 پرمٹس کو چیک کیا اور قواعد و ضوابط و دیگر خلاف ورزیوں پر بشمول غیر قانونی شکار جنگلی سور، خرگوش، پی سی پی کا استعمال اور ناجائز قبضہ تیتر کی پاداش میں موقع پر 17 چالان کئے اور 9 کیس کمپا ئونڈ کرکے ایک لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ایک کیس عدالت بھیجا جبکہ 7 مقدمات ابھی زیرِ التوا ہیں۔اسی طرح راولپنڈی، اٹک میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔