میانمار:متحارب گروپوں میں جھڑپیں ، ہزاروں مہاجرین بھارت میں داخل

ینگون(آئی این پی )میانمار میں دو مخالف مسلح گروپس کے درمیان جھڑپوں کے بعد ہزاروں مہاجرین بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں داخل ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آمد کا آغاز 2 جولائی کو دو حریف چِن نیشنل ڈیفنس فورساور چِن لینڈ ڈیفنس فورس- وانگوریم کے درمیان میانمار کی شمال مغربی ریاست چِن میں سٹریٹجک علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہوا۔