اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کاآئینی بنچ پوری طرح فعال کردیاگیا،رواں ہفتے سات رکنی آئینی بنچ کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کاحصہ ہوں گی،پچھلے ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی رواں ہفتے اہم ترین مقدمات کی سماعت بارے کازلسٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایاگیاہے کہ دو ہزار سے زائد مقدمات مقرر کئے گئے،آئینی بنچ نے آڈیوز لیک کمیشن کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیاہے جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 21 نومبر کو آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کریگا۔