فنڈز تک رسائی، سازگار حکومتی پالیسیوں، اور جدید کاروباری مواقع میں نمایاں کامیابی حاصل کی
دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ گلوبل انٹرپینورشپ مونیٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، یو اے ای کو مسلسل چوتھے سال دنیا کا بہترین کاروباری ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز دنیا بھر کے ممالک میں کاروباری ماحول کے تجزیے پر مبنی ہے، جس میں انٹرپینورشپ مونیٹر کے 13 اہم انٹرپینوریل فریم ورک نکات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے 11 نکات پر متحدہ عرب امارات نے دیگر ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔یو اے ای نے فنڈز تک رسائی، سازگار حکومتی پالیسیوں، اور جدید کاروباری مواقع جیسے شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔