ممبئی (آئی این پی ) بھارتی شیئر بازار میں مسلسل چوتھے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 446 پوائنٹس کمی کے بعد 84 ہزار 514 پوائنٹس پر آ گیا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ففٹی 222 پوائنٹس کمی کے بعد 25 ہزار 918 پوائنٹس پر بند ہوا۔