پارٹی میں اختلافات پر برہم
یہ وقت پارٹی میں اختلاف یا دھڑے بندی کا نہیں ، اختلافات سے پارٹی اورعمران خان کے مشن کو نقصان پہنچے گا، تمام پارٹی عہدیدار اور کارکنان اختلافات کی بجائے احتجاج پر توجہ دیں،24 نومبر فیصلے کا دن ہے
پشاو(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں اور کارکنان کو احتجاج پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔کارکنان سے خطاب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ وقت پارٹی میں اختلاف یا دھڑے بندی کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات سے پارٹی اورعمران خان کے مشن کو نقصان پہنچے گا، تمام پارٹی عہدیدار اور کارکنان اختلافات کی بجائے احتجاج پر توجہ دیں۔24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔ 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اْس کو بھی ریکارڈ کریں۔ :بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے ہر ایم پی اے 5 ہزار جبکہ ایم این اے 10ہزار کارکنان جمع کرے گا، احتجاج میں شامل کارکنوں کی ویڈیوز گاڑی کے اندر سے لی جائیں۔ بشریٰ بی بی 24 نومبر کا احتجاج کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوگئیں، وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں ساؤتھ اور پشاور ریجن اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، مطالبات پورے نہ ہونے تک کسی قسم کی واپسی نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مظاہرین مقرر کردہ مقام پر موجود رہیں گے، ہر پارلیمٹیرین کا قافلہ الگ ہوگا دوسرے قافلے کے ساتھ نہیں ملے گا۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ 24 نومبر کو کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کارکنوں کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔