شکار پور: پولیس و رینجرز کا آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

 ہلاک ہونے والا ڈاکو لوٹ مار کے واقعات میں ملوث تھا، پولیس کا کچے میں آپریشن جاری ہے
 شکارپور(آئی این پی )سندھ کے شہر شکار پور کے کچے میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق شکارپور کے گڑہی تیغو کے کچے میں پولیس اور رینجزز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو لوٹ مار کے واقعات میں ملوث تھا، پولیس کا اس وقت بھی کچے میں آپریشن جاری ہے۔