سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات، شہر جگمگا اٹھے

آج سرکاری چھٹی،  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 کو پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی
 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،بلند وبالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگا گیا ہے۔ سعودی عرب میں آج سرکاری چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہیجبکہ مختلف تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  سعودی شہری 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کیجشن کو پرجوش انداز سے منا رہے ہیں۔ سعودی فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 کو پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی۔ 300 سال قبل پہلی سعودی ریاست کا قیام امام محمد بن سعود نے 1744 میں رکھا تھا۔  اسی حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔  سعودی گلوکارسینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ یوم تاسیس کے حوالے سے جشن منا رہے ہیں