ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک، آپ و ہوا کیلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے ہیوی ٹریفک کو روکنے کیلئے لگائے گئے ناکوں کا وزٹ کیاایس پی شہزاد خان،ایس پی سٹی منیر ہاشمی بھی داخلی و خارجی راستوں پر موجودتھیسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ناکہ ٹھوکر نیاز، بابو صابو، بند روڈ، شاہدرہ چوک، ناکہ بیگم کوٹ چوک، ناکہ امامیہ کالونی کا بھی وزٹ کیا، ہیوی ٹریفک کو روکنے کیلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 14 داخلی و خارجی راستوں پر 134 وارڈنز تعینات کئے گئے محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب کیطرف سے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ پر داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے، گزشتہ شب 10 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز، ٹرک، ٹرالر، ٹریکٹر ٹرالیوں کو داخل نہیں ہونے دیا گیا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں 51 لاکھ کے چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،1599 موٹرسائیکلوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری، 192 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کیں،24 نومبر تک صرف پابندی سے مستثنیٰ ہیوی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی، پابندی کے اطلاق کو 100فیصد یقینی بنایاجائے گاٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کیلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی،