جمعہ اور اتوار کو ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی

لاہور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر جمعہ اور اتوار کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی گئی،گزشتہ روز بھی کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی،پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کی گئی۔ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کوداخلے کی اجازت نہیں۔