ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پرپابندی کے فیصلے پر سخت عملدرآمد کرایا جائے گا۔کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے اجازت نہیں دی جائے گی۔