لیما(یواین پی)چائنا میڈیا گروپ کا تیار کردہ پروگرام شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال کے تیسرے سیزن کی ہسپانوی زبان میں لانچنگ تقریب لیما میں منعقد ہوئی۔ پیرو کی صدر ڈینا بولورٹے نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پروگرام کے پیرو میں نشر ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر بولورٹے نے کہا کہ پیرو میں شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال کے تیسرے سیزن کے اجراء نے ایک بار پھر پیرو اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔اور پیرو کے عوام خاص طور پر نوجوانوں کے لیے چین کی طویل تاریخ اور فلسفے کو سمجھنے کے لیے ایک پل تعمیر کیا ہے۔