اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے پاکستانی سیارہ کی خلا میں لانچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔بیجنگ میں سینئر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دورے کے دوران خلائی تعاون سمیت سی پیک فیز ٹو، تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر منصوبوں پربات چیت ہوگی ،وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین اور سی پیک کی جے سی سی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے