مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی مسلمانوں کیخلاف مذہبی تعصب پرمبنی کارروائیاں

این آئی اے کے اہلکاروں نیشوپیاں میں واقع ایک اسکول کی بھی تلاشی لی:پریس ٹرسٹ آف انڈیا
سری نگر (آئی این پی) مذہبی تعصب میں مبتلا مودی سرکار کٹھ پتلی اداروں کے ذریعے مدارس اوردینی درسگاہوں کونشانہ بنانے لگی۔ بھارتی نیوزایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگراورشوپیاں میں تین مختلف مقامات پرچھاپے مارے۔میڈیا کے مطابق این آئی اے نے شوپیاں میں جامعہ سراج العلوم پرچھاپا مارا جسے بھارتی حکومت پہلے ہی یکطرفہ طورپر غیرقانونی قراردے چکی ہے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے شوپیاں کے علاقیامام صاحب میں واقع ایک اسکول کی بھی تلاشی لی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مرکزی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے مولو چترگام میں جماعت اسلامی کے سابق سربراہ شہزادہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، مرکزی ایجنسی نے سرینگر کے لال بازار علاقے میں جامعہ البنات پرچھاپہ مارکر خواتین کوہراساں کیا۔ ماہرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلم دینی وتعلیمی اداروں پر این آئی اے کے چھاپے فاشسٹ مودی سرکار کے مسلم دشمن اور جابرانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں۔ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔