مسلمانوں کیخلاف وقف ایکٹ کی منظوری، مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں احتجاج

نیشنل کانفرنس، کانگریس اور آزاد ایم ایل ایز  کے ارکان نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نعرے لگائے
  سرینگر(آئی این پی )بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف   مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی میں بھی احتجاج کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پیر کے روز مسلمانوں کے خلاف نافذ کردہ متنازع وقف قانون پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس، کانگریس اور آزاد ایم ایل ایز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور نعرے لگاتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران وقف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔