نیویارک (آئی این پی)امریکی سیاہ فام رہنما میلکم ایکس کی تین بیٹیوں نے والد کے قتل میں کردار ادا کرنے پر خفیہ ایجنسی سی آئی اے، تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور نیویارک پولیس ڈیپارمنٹ سمیت دیگر پر دس کروڑ ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے کی درخواست میں بیٹیوں نے دعوی ٰکیا ہے کہ ایجنسیاں میلکم ایکس کے قتل کی منصوبہ بندی سے نہ صرف آگاہ تھیں بل کہ اس میں ملوث بھی تھیں اور قتل کے اقدام کو روکنے میں ناکام رہیں۔