کراچی، منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیج دی گئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے 10 کروڑ روپے بھتا مانگا گیا ہے، بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  طارق روڈ پر شو روم پر ہونے والی فائرنگ بھی بھتا نہ دینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔