اسلام آباد دھرنا: کنٹینرز ،گاڑیوں اورسائونڈ سسٹم کو 10کروڑ کا نقصان، ادائیگی علی امین گنڈا پور کریں گے

پشاور(آئی این پی) اسلام آباد دھرنے میں کنٹینر،گاڑیوں اور سائونڈ سسٹم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائعکا کہنا ہے کہ  4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد جانے والے بلٹ پروف کنٹینر سے سامان اتار لیا گیا، کنٹینر اتار کر گاڑی و دیگر  2 گاڑیاں 4 ماہ بعد واپس کردی گئیں جبکہ 24 نومبرکو بلٹ پروف کنٹینرکو بھی اسلام آباد میں جلایا گیا یا غائب کردینے پرنقصان ہوا ۔نجی کنٹریکٹرز کے مطابق نجی کنٹریکٹرز نے نقصانات کے معاوضے کے لیے وزیراعلی ہائوس کے چکر لگانا شروع کردیے ہیں لیکن کئی ماہ گزر نے کے باوجود  نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا فرازمغل  نے  پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ  ٹھیکیداروں نے نقصانات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا ہے، وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور 10 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کریں گے۔