لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے۔400سے زائد سکولوں کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کردیئے گئے،تمام سکولوں کو پچیس پچیس لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،مذکورہ فنڈز ایڈیشنل کلاس رومز اور فرنیچر کی خریداری پر خرچ ہوسکیں گے،سیلاب سے متاثرہ سکولوں کو بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں،فنڈز چاردیواری اور رنگ وروغن پر بھی خرچ ہوسکیں گے