ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا
کراچی(آئی ین پی ) بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات مختلف ہوئیں تو بینکوں کو حتمی نتائج ایف بی آرکو دینا ہوں گے جب کہ بینکوں سے حاصل معلومات صرف ٹیکس اور متعلقہ امور کیلیے استعمال کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جعلی اشیا کی مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16کیکسی بھی صوبائی افسرکو اختیارات دے سکتا ہے، اختیارات ریونیو یا محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن کیکسی بھی افسر کو تفویض ہوسکتے ہیں۔