پاکستان کا نوجوان ملک کے حالات سے مطمئن، وطن میں ہی بہتر مستقبل کے لیے پرامیدہیں‘اپسوس رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کا نوجوان ملک کے حالات سے مطمئن، وطن میں ہی بہتر مستقبل کے لیے پرامید، نوجوانوں کی بیرون ملک نقل مکانی کے تناظر میں گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آئی پی ایس او ایس کے سروے میں حقائق منظرعام پرآگئے۔آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق پاکستان کے 74 فیصدنوجوان اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنے کی خواہش مند ہیں، نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکا نقل مکانی کے بجائے سعودی عرب اور یواے ای میں کام کرنے کی خواہشمند ہے، 2015ء میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہوئی ۔ آئی پی ایس او ایس کے مطابق 2024ء میں حکو