جی ایچ کیو حملہ کیس :بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم پھر ٹل گئی

شیخ رشید، امجد خان نیازی، عمر ایوب، شیریں مزاری و دیگر کے وکلا ء نے دلائل مکمل کرلئے
 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج ضرور کریں گے:عمرایوب
 اسلام آباد(آئی این پی)سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم تیسری بار بھی ٹل گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلا نے اپنے دلائل دئیے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کے لیے آج میں آیا ہوں۔ عدالت میں پیش ہوا ہوں، پچھلی دفعہ بھی پیش ہوا تھا۔ 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج کریں گے اور ضرور کریں گے۔