راولپنڈی (آئی ا ین پی ) سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ کارروائی ملتوی کردی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، خصوصہ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت ، شبلی فراز،شیخ رشید،عمرایوب،راجہ بشارت،سمابیہ طاہر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 11 ملزمان کی جانب سے حاضری کی استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔وکلا نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دئیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا