(9مئی مقدمات)جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کو بیگناہ قرار دیدیا

لاہور کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس جلائو گھیرائو کیس میں39 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں
لاہور(کورٹ رپورٹر )9مئی مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرائو کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے ملزموں کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں کی۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزموں کو بے گناہ قرار دیا ، بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق ، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین، شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی،معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار شامل ہیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وکلا صفائی نے بے گناہ ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے جناح ہائوس جلا گھیرئوا کیس میں 39 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔