پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں آندھی اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے بتایا کہ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے وقت کھلے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور زرعی سرگرمیوں کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔اس کے علاوہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کے سفر کے دوران احتیاط برتنے اور موسمی اپ ڈیٹس سے آگاہ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔