بنگلہ دیش میں مسلسل مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بنگلہ دیش فلڈ فورکاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر کے مطابق ملک کے چھ اضلاع سے گزرنے والے چار دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک بھر میں درمیانے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشیں پہلے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند رکھی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔