اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی سلامتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بات چیت جاری ہے۔