آغا شیراز کی اہلیہ اسپتال میں داخل، اداکار کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

آغا شیراز کی اہلیہ اسپتال میں داخل، اداکار کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر آغا شیراز نے اپنی اہلیہ کی ناساز صحت کے باعث مداحوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

آغا شیراز، جو ماضی میں پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں اور سِٹ کامز میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کی اسپتال سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعا کی ضرورت ہے اور مداح ان کے لیے خصوصی دعا کریں۔ آغا شیراز نے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ ان کی زندگی کا سہارا ہیں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ کسی کی بھی دعا کو قبول فرما کر شفا عطا کرے۔واضح رہے کہ آغا شیراز رواں برس جنوری 2026 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بھی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری سے وقتی دوری اختیار کر کے مذہبی رجحان اپنانے کا بھی ذکر کیا تھا۔