آغا شیراز دل کے دورے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج، حالت خطرے سے باہر

آغا شیراز دل کے دورے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج، حالت خطرے سے باہر

پاکستان کے  اداکار آغا شیراز، جو اپنی مزاحیہ اداکاری اور ٹی وی ڈراموں میں منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، دل کے شدید دورے کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

آغا شیراز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم، وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے، اور مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آغا شیراز کو مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے، تاکہ وہ دل کی صحت کی بہتری اور مکمل بحالی حاصل کر سکیں۔آغا شیراز کی مزاحیہ اداکاری اور ٹی وی شوز میں نمایاں کردار کی وجہ سے مداح ان کی صحت کے بارے میں کافی تشویش میں ہیں اور ان کی جلد واپسی کے منتظر ہیں۔