7 اکتوبر حملے کے ذمے داروں کے خاتمے کا مشن آخری مرحلے میں ہے:نیتن یاہو

7 اکتوبر حملے کے ذمے داروں کے خاتمے کا مشن آخری مرحلے میں ہے:نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے ذمہ داروں کے خاتمے کا مشن آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ حماس کے متعدد اہم رہنماؤں اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ان تمام عناصر کو ختم کرنا ہے جو 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث تھے۔دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 72 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس سے علاقے میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی سطح پر بھی غزہ کی صورتحال پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، جہاں خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت رپورٹ کی جا رہی ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق متاثرہ آبادی کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور سفارتی کوششوں کے باوجود صورتحال میں فوری بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔