قطر پر حملہ 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا: نیتن یاہو

قطر پر حملہ 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قطر میں کیے گئے فضائی حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔

نیتن یاہو نے نائن الیون کی برسی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیسے امریکا نے القاعدہ کے تعاقب میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا، ویسے ہی اسرائیل بھی دہشتگردوں کا پیچھا کرے گا چاہے وہ بیرونِ ملک ہی کیوں نہ ہوں۔عالمی برادری کے ردِ عمل پر انہوں نے کہا کہ کئی ممالک اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، جب کہ امریکا کے ہاتھوں بن لادن کے ہلاک ہونے کے بعد ان کی تعریف کی گئی تھی۔ نیتن یاہو نے قطر اور دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے ممالک انہیں یا تو اپنے ملک سے نکالیں یا انصاف کے کٹہرے میں لائیں، بصورت دیگر اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔