تجاوزات کیخلاف آپریشن تھڑے ، آہنی کیبن مسمار

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) چیف آفیسرضلع کونسل وہاڑی کے حکم پرتجاوزات کے خلاف آپریشن،اڈا کوارٹر پرشہریوں خاص کرطلباء  وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامناتھا۔چیف آفیسرضلع کونسل وہاڑی ملک ساجدمحمودکی ہدایت پرانفورسمنٹ انسپکٹر وہاڑی طارق گلزارنے ضلع کونسل کے ملازمین کے ہمراہ گگومنڈی کے نواحی اڈاکوارٹرپرتجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اڈاکوارٹرسے جھوک نوازسمیت مختلف چکوک کوجانے والی سڑک کے اوپربنے تھڑے،آہنی کیبن مسمار کرتے ہوئے ریڑھی وٹھیلے والوں کوبھی وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرادیا۔