رینالہ خورد (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک پنجاب مہم میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ ضیاء اللہ چوہدری کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر کے چوڑی بازار، گوشت مارکیٹ، صدر بازار، پھاٹک بازار اور دیگر بازاروں میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے بلدیہ کے عملہ اور بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا گیا اور بازاروں میں لگائی گئی ریڑھیاں پھڑ پختہ تھڑے ہولڈنگ بورڈ اور بازاروں میں انکروچمنٹ کر کے سرکاری جگہ پر بنائی گئی دکانوں کو مکمل ختم کر دیا گیا۔