ریسکیو کا میڈیکل ٹیکنیشن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

 نعیم اختر موٹرسائیکل پر اپنے گائوں سے ہسپتال ڈیوٹی پر جا رہا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ریسکیو 1122 کا میڈیکل ٹیکنیشن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ نارووال میں ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نعیم اختر موٹرسائیکل پر اپنے گائوں دھبلی والا سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ظفروال روڈ پر شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ سے ریسکیو ای ایم ٹی نعیم اختر جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔