خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

قصور (خصوصی رپورٹ) لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔چک 52 کوٹ رادھاکشن کی رہائشی ایک خاتون ٹیچر نے پولیس کو بتایا کہ باہمنی والا کے رہائشی ٹیچر ریحان اختر نے اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا اور رابطہ ختم کرنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ خاتون کے مطابق ملزم نے اسے جھانسہ دے کر کوٹ رادھاکشن کے علاقے عزیز ہوم سوسائٹی میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم اب اس کی شادی کے رشتے بھی خراب کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ریحان اختر کو گرفتار کر لیا ہے۔