موٹرسائیکل کی ٹکر سے کانسٹیبل زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے نصیرآباد میں موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات کانسٹیبل حامد اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ابتدائی علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔