لاہور(کرائم رپورٹر)چند روز قبل گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا کانسٹیبل اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔کانسٹیبل عکاشہ بٹ میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔مرحوم کانسٹیبل عکاشہ بٹ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔مرحوم کانسٹیبل کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس سمیت دیگر افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔کانسٹیبل عکاشہ بٹ کا ایک ماہ قبل نکاح ہوا تھا اور بڑی عید کے بعد شادی تھی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے مرحوم کانسٹیبل کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انویسٹی گیشن افسران نے مرحوم کانسٹیبل کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔