سب مشین گن چیک کرتے گولی چل گئی ، اہلکار زخمی

فلائنگ سکواڈ کا کانسٹیبل احمد رضا تھانے میں حادثے کا شکار ہوگیا، ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے نولکھا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا اہلکار کانسٹیبل احمد رضا ہے جو فلائنگ اسکواڈ میں تعینات تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کانسٹیبل احمد رضا اپنی سرکاری ایس ایم جی گن چیک کر رہا تھا کہ اچانک فائرنگ ہو گئی اور گولی اسے جا لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد اہلکار کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ابتدائی علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔