پستول کی صفائی کرتے گولی چل گئی، 1 شخص زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں را ئوخانوالہ میں پستول کی صفائی کرتے ہوئے گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جسیبلھیشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، 65سالہ اکرم گھر میں رکھے 30بور پستول کی صفائی کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ،پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے۔