مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم میں راڈ لگنے سے زخمی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم میں راڈ لگنے سے زخمی

پنجاب اسمبلی کی رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ کاردار جم میں ورزش کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ کاردار کے مطابق ٹرینر کی عدم موجودگی کے باعث وہ خود ورزش کے دوران وزن والی راڈ درست طریقے سے سیٹ نہ کر سکیں، جس کے نتیجے میں ورزش کرتے ہوئے راڈ ان کے سر پر آ لگی۔حادثے کے فوراً بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد انہیں ابتدائی طبی معائنہ اور علاج کے بعد مزید مشاہدے میں رکھا گیا ہے۔