لاہور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں فتح پور وارڈ نمبر 7 میں گیس سلنڈر کی لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 2 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جھلس گئیں۔ رپورٹ کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والی متاثرین میں 2 سالہ فاطمہ، 29 سالہ مقدس اور 50 سالہ شاہدہ شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شدید آگ سے جھلسنے کے باعث تینوں متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔