ایس آئی ایف سی کی کاوش، ٹیکس اصلاحات،سرمایہ کاری کے فروغ میں پیش رفت

اؤن فیلڈ ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی سے متعلق ٹیکس رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اپگریڈیشن کا عمل تیز ہو گا 
اسلام آباد(آن لائن)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کی بدولت ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری اور پالیسی تعاون کے باعث توانائی، ریفائنری اپگریڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں ۔ آئندہ بجٹ 27-2026 میں آئل ریفائنریز کیلئے بڑا ٹیکس مسئلہ حل کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔براؤن فیلڈ ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی سے متعلق ٹیکس رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اپگریڈیشن کا عمل تیز ہو گا ۔ ماہرِین معاشیات کے مطابق مقامی سرمایہ کاری میں توسیع اور اپگریڈیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ملک میں توانائی کی قیمتیں اور غیر مستقل ٹیکس پالیسیوں میں رکاوٹ کے باوجود کاروباری برادری کی کارکردگی مثالی رہی ہے ۔ پالیسی بہتری اور صنعتی اپگریڈیشن کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار میں نمایاں کمی، توانائی خودکفالت اور معیشت مستحکم ہو گی ۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی اپگریڈیشن اور کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے ادارہ جاتی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔