بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین سردی خیل محمد زالی شہید ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیئرمین محمد زالی کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا، چیئرمین محمد زالی کا جسد خاکی اور ان کے زخمی بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی بنوں کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس اور مثر حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردوں کیخلاف متعدد کارروائیاں کامیابی سے مکمل کی تھیں۔بنوں پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، امن کے قیام تک آپریشنز جاری رہیں گے۔